۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر / مراسم بزرگداشت شهدای خدمت،  آیت الله رئیسی و همراهان شهیدش از طرف دفتر آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا:آج میں امام کی بات کرتا ہوں اور وہ یہ کہ اس انقلاب کی حفاظت واجب اور اسے کمزور کرنا حرام ہے اور ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے ایسے شخص کا انتخاب ضروری ہے جو کے اصلی ترین رکن یعنی ولایت فقیہ کو مانتا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام خمینی( قدس سرہ) کی برسی کی مناسبت سے آیت اللہ نوری ہمدانی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایک بار پھر ہم انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی(رحمةاللہ علیه)کی برسی منا رہے وہ اس قدر عظیم شخصیت کے مالک تھے کہ آخری صدیوں میں ان کی مثال نہیں ملتی انہوں نے دنیائے سیاست میں انقلاب برپا کیا اور کمزوروں اور محروموں کا سہارا بنے انہوں استعمار کا جینا حرام کردیا۔ وہ اپنے راستے اور ھدف میں ثابت قدم تھے اور اس راہ میں خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے ان کے لیے سب سے اہم، لوگ تھے۔ وہ علم فقہ ، اصول ،کلام ،فلسفہ اور تفسیر میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے اور اہل بیت (علیھم السلام) کی تعلیمات سے آگاہی ان کا امتیاز تھا۔ علم ،عمل ،اخلاق اور خلوص ان کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ انہوں نے خدا پر توکل اور معصومین(علیھم السلام) سے توسل کرتے ہوئے اور لوگوں کی پشت پناہی سے عظیم انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے اس پیغام میں مزید لکھا کہ انقلاب اسلامی کی حفاظت واجب اور اسے کمزور کرنا حرام ہے اور صدارتی الیکشن میں ایسے شخص کا انتخاب ضروری ہے جو اس نظام کے اصلی ترین رکن یعنی ولایت فقیہ کا مطیع و فرمان بردار ہو

آخر میں امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف) کے ظہور کی دعا اور امام خمینی(رہ) کی پر فتوح پر درود وسلام بھیجتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی صحت وسلامتی اور ملت ایران کی عزت وسربلندی کی بارگاہ خداوندی میں آرزو کرتا ہوں۔

قم المقدسہ

حسین نوری ہمدانی

3 جون 2024ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .